لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسزکی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور لاہورمیں مثبت شرح 6.8فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا سے 8 اموات ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسزکی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، صوبے میں کورونا کیسزکی مثبت شرح3.9فیصدریکارڈ کی گئی جبکہ دارالحکومت لاہورمیں مثبت شرح 6.8فیصد تک جا پہنچی ہے اور کوروناسے8اموات ہو ئی۔
اس دوران راولپنڈی میں 7.4، فیصل آباد 3.6، ملتان میں کوروناکیسزکی شرح 3 فیصد رہی ، صوبے بھر میں گزشتہ24گھنٹے کےدوران18ہزار 571ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے 728 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے بھرمیں ایکٹیوکوروناکیسزکی تعداد12ہزار743ہوگئی۔
خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔