مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے بجلی بلوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے 29 اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔
تنظیم کے صدر کاشف چوہدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاجروں کیلئے کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ ملک کا ہر شہری ڈیفالٹ کر چکا۔ حالات سول نافرمانی کا اشارہ دے رہے ہیں۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کےبعد بجلی کی قمیت بھی کئی گنا بڑھا دی گئی، ڈیڑھ کروڑ چھوٹے تاجر بجلی کے بلز نہیں دے پا رہے۔ نگران حکومت بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بلز پر 13 قسم کے مخلتف ٹیکسز عائد ہیں،29 اگست کو تاجر برادری ملک گیر یوم احتجاج منائے گی، مطالبات تسلیم نہ ہوئےتو2ستمبرکو ملک گیر شٹرڈاؤن ہوگا۔