لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا،میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔
مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔
عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا گیا ہے: بلاول بھٹو
دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق نے بھی فیصلے سے متعلق ٹوئٹ کی جس میں انا للہ وانا الیہ راجعون درج تھا ۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے