محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اراضی کرپشن اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کولیہ اراضی اسکینڈل میں طلب کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی نے معزز عدالت میں وعدہ کیا تھا کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے، انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے وعدے کے بعد کل انکی پہلی طلبی ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن،کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میرٹ پر لیہ اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے، چیرمین پی ٹی آئی کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔