آپریشن مرگ برسرمچار کی کامیابی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسلح افواج کومبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےاپنےبیان میں کہا آپریشن مسلح افواج کی صلاحیت اورپیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،پاکستان ایک امن پسند قوم ہے،لیکن اس عزم کوکمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔
چیئرمین سینیٹ نےمزید کہا آپریشن "مرگ برسرمچار” کی کامیابی دشمن قوتوں کےلئے ایک پیغام ہے،پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
پوری قوم پاکستانی مسلح افواج کی لگن اوربہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔پاکستانی افواج ملک کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
سرکاری نوکریوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
یہ آپریشن پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اوراپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے انکے غیر متزلزل عزم کا بھی اظہار کرتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں اسٹرائکس کیں۔حملوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی جو پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح پاکستان نے ایران کے اندر اُن ٹھکانوں کے خلاف موثر حملے کیے جو پاکستان میں حالیہ حملوں کے ذمہ دار دہشتگردوں کے زیر استعمال تھے ۔