اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تبدیلی کا آغاز ایک فرد سے ہوتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تلہار میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ملتان میں بلاول کو جلسے کا ٹائم بدلنا پڑا کیوں کہ ان کے جلسے میں لوگ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کارواں ہر شہر و گاؤں میں جارہا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے صوبہ سندھ کو اور تلہار کے سب ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تبدیلی کا آغاز ایک فرد سے ہوتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کے پی کے میں آپ نے تبدیلی دیکھی، آج کولہی کمٹی کے لوگ احتجاج کررہے ہیں، نوابشاہ میں بھنڈ برادری کے لوگوں نے احتجاج کیا، پی پی نے نوابشاہ میں بھنڈ برادری کے لوگوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، وہاں پر پی پی کا کوئی شخص نہیں گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، تلہار کے سندھیوں تیاری کرو، قمر کس لو۔