لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی نیب کی گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پرسماعت ہوئی ہے۔ جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹر نیب کو کل طلب کرلیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرنیب کل عدالت آکر بتائیں کہ چوہدری پرویزالہیٰ کیخلاف کب انکوائری شروع ہوئی؟ کیسے گرفتاری ہوئی۔
نیب کے پراسکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الہیٰ کی گرفتاری غیرقانونی ہوئی؟ پراسکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے بلوایا میں حاضر ہوگیا اس بارےعلم نہیں ہے۔ جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ مہلت دے رہے ہیں آپ کل تک اپنی رپورٹ جمع کرائے۔
پراسکیوٹرنیب نے کہا کہ مجھے تفصیلی رپورٹ کیلئے مزید کچھ دنوں کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کل تک اس سے متعلق جو بھی اپ ڈیٹ ہووہ پیش کرے۔