احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
احتساب عدالت نے چوہدری پرویزالیٰ کو 6 دن کےلیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ قومی احتساب بیور (نیب) نے گزشتہ روز چوہدری پرویزالہیٰ کو اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔
نیب ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف 23ارب مالیت کے226 ٹھیکوں میں فرنٹ مینوں کےذریعے سوا ارب کی کرپشن،کک بیکس کاالزام ہے، نیب لاہور ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہیٰ کو نظربندی کی مدت مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔