وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہےکہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنےکے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔
ایوان صدر میں وفاقی وزرا کی تقریب حلف برداری، قائم مقام صدر نے حلف لیا
شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کے باعث شریک نہ ہوسکے تھے جس کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں وضاحت بھی کی تھی۔