وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی "مغل اعظم ” بن گئے،اپنی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو3 ماہ کی بونس تنخواہ دینے کافیصلہ کرلیا ۔
کروڑ 25 لاکھ کی ٹیکنییکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ،ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات سٹاف کوبھی 3ماہ کی اعزازی تنخواہ ملے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سفارشات پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی جس میں وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو 3 ماہ کی بونس تنخواہ دینے کی استدعا کی گئی۔
جس پر وزیراعلٰی پنجاب نے کفایت شعار پالیسی کے تحت سپلیمنٹری گرانٹ پر پابندی کے باوجود سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ منظور کی،ایوان وزیر اعلی پنجاب میں چیف سیکورٹی آفیسر سمیت اہلکاروں اور دیگر اسٹاف کی تعداد 334ہے ،اس سے قبل بھی پرویز الہی ایوان وزیر اعلی میں تعینات تمام اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی 50 فیصد اضافے کی منظوری دے چکے ہیں۔
جس میں ایوان وزیراعلیٰ لاؤنس کو 50 سے 100 فیصد کرنے کا باقاعدہ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔