لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا۔
پی سی بی کے مطابق انضمام الحق نے اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مجھ پر سوال اٹھ رہے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ میں مستعفی ہوجائوں ۔
خیال رہے کہ رواں برس اگست میں سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔
انضمام الحق نے افغانستان کے خلاف سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈکپ کےلیے پاکستانی ٹیم منتخب کی تھی۔
بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کا کیس، چوہدری پرویز الہٰی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔
انضمام الحق نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب الزامات لگے تھے تو بورڈ سے میری بات ہوئی تھی اور ان سے کہا تھا کہ اگر کوئی شک ہے تو اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے انہیں بتایا کہ ہم نے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی بنی ہے تو اس دن تک میں مستعفی ہوجاتا ہوں اور کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرے اور چیزیں جیسے مکمل ہوجاتی ہیں تو اس کے بعد میں پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔
انضمام الحق نے کہا کہ ہم کرکٹر ہیں، مجھے بہتر لگا کہ اگر میرے اوپر کسی چیز کی انکوائری ہے تو میرا عہدہ ایسا ہے کہ مجھے مستعفی ہونا چاہیے اور انکوائری کو آرام سے کرنے دینی چاہیے اور جو بھی نتیجہ آئے پھر اس کو دیکھ لینا چاہیے۔