چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں 3 درخواستیں دائر کردیں۔ ذرائع لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت بھی دائر کردی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں مزید 14 روز کا ریمانڈ دیدیا۔
ذرائع پی ٹی آئی،لیگل ٹیم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس میں 3 درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں ضمانت، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیش غیر قانونی قرار دینے اور اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین ،پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر عدالت نے فریین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلئے۔
سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فریقین سے 2 ستمبر تک دلائل طلب کرلئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیئرمین پی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں مقامی عدالت سے سزا کا معطل کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم انہیں سائفر کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔