سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سائفرتحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کےلیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنےپیش ہوگئے۔
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں۔اعظم خان کو آج جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک جلسے کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔