راولپنڈی : وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ شہری موبائل اپلیکیشن کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ فیس جمع کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے راولپنڈی ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یقینی بنایا ہے کہ ہربارمیں پاسپورٹ آفس ہو۔
رانا ثنااللہ نے بتایا کہ 8پاسپورٹ دفاترملک کےمختلف مقامات پربن رہے ہیں اور 179 پاسپورٹ دفاتر ملک بھرمیں کام کر رہے ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے 3 شہروں میں 48 گھنٹوں میں پا سپورٹ کا اجرا جاری ہے، مزید 14شہروں میں بھی فاسٹ ٹریک پا سپورٹ اجرا لا رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شہری موبائل اپلیکیشن کے ذریعےگھربیٹھےپاسپورٹ فیس جمع کراسکیں گے۔