کراچی: انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں ناکام کوئی ایکشن نہیںکس چیز کی تنخواہیں لے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب مرغی کے انڈے بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا۔سردی کی آمد سے قبل ہی ہولیسل میں انڈے کی 30درجن کی پیٹی 8ہزار کی ہوگئی۔
بیکری اور ریٹیل دکانوں پر فی انڈا 25سے30روپے میں فروخت ہونا شروع ۔دال گھی جینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد غریب کی پہنچ میں آنے والا انڈا بھی مہنگائی کے سبب دور ہوتا نظر آرہا ہے ۔
تیز سردی شروع ہونے سے قبل کی انڈے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے اور ہولسیل مارکیٹ میں انڈے کی 30درجن کی پیٹی8ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
جبکہ بیکری اور ریٹیل دکانوں پر انڈا 25سے لیکر30روپے میں فروخت ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے سبب غریب کی پہنچ سے مرغی کا انڈا بھی دور ہوتا نظر آرہا ہے۔
ریٹیل دکاندارواں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے مہنگا ملنے کے سبب انڈا 30روپے میں فروخت کررہے ہیں کیونکہ پیٹی میں انڈےخراب بھی نکل جاتے ہے جس کا نقصان برابر کرنے کیلئے 30روپے میں فروخت کررہے ہیں۔
انڈے کے ہولسیل فیصل کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم سے مہنگا آنے کے سبب قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ابھی تو سردی آئی نہیں ہے اور اس سے قبل ہی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے تیز سردی میں تو انڈے کی فی قیمت 40تک پہنچ جائیگی۔