کراچی :ایم کیو ایم پاکستان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے پیپلزپارٹی کیجانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔
ملاقات میں ایم کیوایم پاکستان نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی سے تعلقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا اور پیپلزپارٹی کیجانب سےمعاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کی۔
ایم کیوایم نے گورنر سے شکوہ کیا کہ ہم حکومت کے اہم اتحادی ہیں لیکن پیپلزپارٹی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کررہی، پیپلزپارٹی آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد نہیں کررہی۔
کراچی: بلدیاتی حلقہ بندیوں کو درست کرنے کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے،ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ آپ ایم کیوایم کے تحفظات وفاق تک پہنچائیں۔
گورنر نےایم کیوایم کے تحفظات پیپلزپارٹی اور وفاق تک پہچانےکی یقین دہانی کرادی۔