اسلام آباد: بہترین ویکسینیشن اور حکومتی اقدامات سے ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹےمیں کرونا سے مزید 2افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28ہزار894ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کروناکے 46ہزار564ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 359 مثبت پائے گئے، 24گھنٹے میں ملک میں کروناکےکیسز مثبت آنےکی شرح0.77 فیصد رہی۔
این سی او سی نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونامیں مبتلا666زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
دوسری جانب گذشتہ روز ملک بھر میں مزید 1,352,030 افراد کو کروناویکسین لگائی گئی، جس کے بعد 144,064,235کو کروناویکسین دی جاچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 6 کروڑ سے زائد افراد مکمل ویکسینیشن کراچکے ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زائد افراد سنگل ڈوز لگواچکے ہیں۔