اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایک دن میں 659 کیسز رپورٹ اور مزید 17 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 17 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار431 ہوگئیں۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 93 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 659 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.46 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار082 کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناسے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کوروناکیسز کی تعدادچار لاکھ 68 ہزار 776 ، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 653 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 723 اور بلوچستان میں 33 ہزار204 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 813، گلگت بلتستان میں 10 ہزار387، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار455 کیسز سامنے آچکے ہیں۔