اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 0.08 فیصد پر آگئی ، ایک روز میں 196 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار359 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کوروناکے 29 ہزار315 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 180 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.08 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کوروناکے 403 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کوروناسے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 973 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد پانچ لاکھ 75 ہزار 331 ، پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار054، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 062 اور بلوچستان میں 35 ہزار474 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 075، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 269کیسز سامنے آچکے ہیں۔
خیال رہے این سی او سی نے کوروناصورتحال میں بہتری کے پیش نظر ماسک کا استعمال روکنے کی سفارش کردی ہے۔