اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 49 رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 619 ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 827 ہوگئی۔
ملک میں کروناوائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 8 ہزار 944 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 5 لاکھ 79 ہزار 806 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.55 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کروناوائرس کے 39 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویکسینیشن کی صورتحال
ملک میں اب تک 13 کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 405 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 13 کروڑ 19 لاکھ 46 ہزار 102 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔