کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں کورونا کی صورت حال بہتر ہورہی ہے، نجی وسرکاری اسپتالوں میں 260 آئی سی یو وینٹ خالی ہوگئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں591 ایچ ڈی یوبیڈز خالی ہوگئے ہیں، شہر میں مجموعی طور پر ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد 1395 ہے۔
مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد804 ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل ایچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 291 ہے، کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل 177 بیڈز خالی ہیں، مختلف اسپتالوں میں مریض114 وینٹ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 53 مریضوں کی اموات ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں53ہزار528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح7.54فیصد رہی، چار ہزار چالیس نئے کیسز منظر عام پر آئے۔