اسلام آباد: پاکستان سےروئی کی برآمدات شروع کردی گئی، روئی کی 20 ہزار بیلز کے برآمدی معاہدے طے پا چکے ہیں۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان سےروئی کی برآمدات شروع کردی گئی، آغاز میں 3 ہزار سے زائد روئی کی بیلز بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ویت نام کو بھیجی گئیں۔
چیئرمین کا کہنا ہےروئی کی 20 ہزار بیلز کے برآمدی معاہدے طے پا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں سےروئی کا معیار خراب ہونے سے برآمد کنندگان کو مشکلات بھی ہیں، پاکستان میں،روئی کی قیمت 22 سے 23 ہزار روپے فی من ہے۔