اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسمبلی نشست سے ڈی نوٹی فائی کرنے کیخلاف شاندانہ گلزار کی درخواست منظورکرلی ۔عدالت نے شاندانہ گلزار کو مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اسمبلی نشست سے ڈی نوٹی فائی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی رہنماشاندانہ گلزارکی درخواست منظورکرلی گئی۔عدالت نے شاندانہ گلزارکی جگہ روحیلہ حامد کو نوٹی فائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفاء دے دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے دوسری خاتون کے کاغزات نامزدگی منظور کرلئے۔شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا۔