لاہور ہائیکورٹ نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پرکم ازکم 2 ہزارروپے جرمانے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں آج اسموگ کے تدارک کیلئےدائردرخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کیلئے دائردرخواست پر4 صفحات کا عبوری تحریری حکم جاری کیا
چیف ٹریفک آفیسرنےعدالت کو بتایا کہ موٹرسائیکل وگاڑی سوارجرمانے کی مالیت کم ہونے پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پرکم از کم 2 ہزار کا چالان کیا جائے۔
عدالت کےعبوری حکم کےمطابق سڑکوں پرگڑھوں کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثرہوتا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ٹوٹی سڑکوں سے ٹریفک متبادل راستوں پرگامزن کرنا عارضی حل ہے۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہے۔
عدالت کے تحریری حکم کے مطابق ٹوٹی سڑکوں پرٹریفک جام سے بڑی مقدارمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے۔
عبوری حکم میں کہا گیا کہ ٹریفک کے بہتربہاؤ کیلئےمستقل پلان تیارکرے اورعدالت میں پیش کیا جائے۔ سی ٹی او لاہوراسموگ کے تدارک کیلئے اہم اقدامات تجویز کیے ہیں۔
عبوری حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ اسموگ کے خلاف اقدامات کے بہترین نتائج کے حصول کیلئے سی ٹی او لاہور کوعدالتی اجازت کے بغیرتبدیل نہ کیا جائے۔
جسٹس شاہد کریم نےکہا اسموگ تدارک کے اقدامات کیلئے اتوارکو بھی میٹنگ کی جائے۔ سڑکوں پر قائم تجاوزات ٹریفک بہاؤ میں اہم رکاوٹ ہے۔
عبوری حکم میں ایل ڈی اے کو سڑکوں پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے پلان اوررپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
عدالت نے عبوری حکم میں چیف میونسپل آفیسرکو بھی آئندہ سماعت پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عبوری حکم کے مطابق عدالت نے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے میونسپل کارپوریشن لاہوراور کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عبوری حکم میں عدالت نے کہا کہ ٹریفک ہیلپ لائن سے متعلق آگاہی کیلئےسڑکوں پرسائن بورڈ بھی لائے جائیں۔