رمضان شوگرملز ریفرنس کیس میں عدالت نے شہباز شریف کو صاف پانی کیس پرمزید بات کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
عدالت نے سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ آج حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل ہونا ہیں۔
قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہاعدالت سے کچھ گزارش کرنی ہے۔ آپ نے چند روز قبل صاف پانی کا فیصلہ دیا ہے۔ جس ہرعدالت نے کہا کہ ہر کیس کا الگ معاملہ ہے اس پر بات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ابھی ٹرائل چل رہا ہے گواہ ہورہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھے صاف پانی میں نوٹس کیا گیا تھا۔ میں آپ کے روبرو کچھ دستیاوایزت پیش کرنا چاہتا ہوں۔
احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ صاف پانی کا فیصلہ قانون کے مطابق کردیا ہے۔
احتساب عدالت کے باہر لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعدالت نے صاف پانی کیس میں قمر اسلام راجہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا ہے جبکہ بیرون ملک میں شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا گیا۔