اسلام آباد : چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغا ز ہے ،انڈسٹری کلچراور صحت کے شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت ہے،
انہوں نے اسلام آباد میں سی پیک کے 10سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی 10سالہ تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، پاکستان چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، دونوں ممالک میں تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو ایک نئی جلابخشی ہے،سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا دور شروع ہوا، سی پیک کے ذریعے ارب ریلوے، فائبر آپٹک سمیت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے، انڈسٹری کلچراور صحت کے شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت ہے، توانائی، زراعت، ریلوے آئی ٹی سمیت مختلف منصوبے شروع کئے، پاکستان میں صنعتی ترقی کے دور کا آغاز ہوا۔
نگران وزیراعظم کیلئے ابھی کسی نام کو منتخب یا مسترد نہیں کیا گیا
اسی طرح اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10سال مکمل ہونے کی تقریب کے سلسلے میں اکٹھے ہوئے ہیں، سی پیک سے خطے میں ایک نئے ترقی کے دور کا آغاز ہوگا، چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کی ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک کے ذریعے توانائی بحران سے نمٹنے میں بہت مدد ملی، شہبازشریف کی قیادت میں سی پیک میں ایک نئی روح بخشی۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں طویل المدتی منصوبوں کا آغاز ہوگا، سی پیک کے تحت طلباء کو سکالرشپ دیئے گئے، سی پیک کے ذریعے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملی، سی پیک سے دونوں ملکوں میں خوشحالی اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوا۔