ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے ایشیا کپ پاک بھارت میچ کے دوران ٹیم کے ساتھ ہونے کا امکان ہے ۔ مکی آرتھر کو افغانستان سیریز کے دوران سری لنکا پہنچنے کی ہدایت جاری کردیں ۔
مکی آرتھر کے 23 اگست سے 3 ستمبر تک ٹیم کے ہمراہ سری لنکا موجود ہونے کا امکان ہے ۔ مکی آرتھر ان دنوں انگلینڈمیں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی منجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کرنا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن لاہور پہنچ گئے فزیو کلف ڈیکن کل پہنچیں گے ۔جبکہ بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک 13جبکہ ٹرینر ڈریکس سائمن 14 اگست کو لاہور پہنچیں گے ۔ بولنگ کوچ مورنی مورکل 17اگست کو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 سے 16اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے ۔ پاکستان سے کھلاڑی 17 اگست کو سری لنکا روانہ ہوں گے ۔ لنکا پریمئیر لیگ اور دی ہنڈریڈ کھیلنے والے کھلاڑی 18 اگست کو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے پاکستان اور افغانستان سیریز کا آغاز 22اگست سے ہو گا۔