صوبائی دارالحکومت لاہور(Lahore)میں آج تحریک انصاف ( PTI ) کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں کو دوپہر 12 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کی آج زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی کے حوالے سے کمشنر محمد علی رندھاوا نے ریلی کے روٹ پر آنے والے تمام سکولز اورکالجز دوپہر 12بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سیکرٹری سکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری آئی اینڈ سی کو بھی آگاہ کردیا گیا۔
سکیورٹی خدشات کے باعث سرکلرروڈ پردکانیں بھی دوپہر 12 بجے بند کردی جائیں گی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئی اورشہرمیں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا تاہم بعدازں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کوآج لاہور میں مشروط طورپرریلی نکالنے کی اجازت دے دی تھی۔