لاہور: مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان ملاقات آج اسلام آباد میں متوقع ہے۔
مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پیدا شدہ سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے معاملات پر مشاورت ہوئی،
اور دونوں حکومتی اتحادیوں نے مشاورت سے حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کی قیادت نے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، اور دونو ں جماعتوں کی قیادت کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوگی،
بلاول کا آصفہ سے ڈرون ٹکرانےکے واقعے پر آئی ایس آئی سے تحقیقات کا مطالبہ
جس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے رابطوں پر بات چیت ہوگی، دونوں جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کی قیادت سے وزیر اعظم عمران خان الگ الگ ملاقات کر چکے ہیں،
اور ایم کیو ایم کی قیادت لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے ملاقات کر چکی ہے۔