لاہور میں کل جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔
ذرائع کے مطابق یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کل منایا جا رہا ہے، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور ڈبل سواری پر بھی پابندی کے لئے مراسلہ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی۔