اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ،ویکسینیشن 13ستمبر سے ہوگی اورویکسینیشن کیلئے ب فارم کااستعمال ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کورونا ویکسینیشن کیلئے عمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 تا 18 سال عمرکےافرادکی ویکسینیشن13ستمبرسےہوگی، 15 تا 18 سال والوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ این سی اوسی نے15تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی، 15 تا 18 سال عمرکےافرادکی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کااستعمال ہو گا۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 18 سال سےکم عمرافراد کی نظر ثانی شدہ ویکسین گائیڈ لائنز جاری کردی گئی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ
12تا17سالہ کمزورقوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزورقوت مدافعت والےافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کاثبوت پیش کرناہوگا۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، یومیہ 80 سے زائد اموات ریکارڈ اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کئے جارہے ہیں۔