لاہور : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے عوام خطرے اور ڈر کے باوجود گھر سے نکلے اور ووٹ ڈالا۔۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو کی۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بن رہی ہیں،جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی پابند ہوں جو پارٹی مجھے ہدایت کرے میں وہی کروں گی۔
الیکشن کمیشن سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے۔ ہمیں اور عوام انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام خطرے اور ڈر کے باوجود گھر سے نکلے اور ووٹ ڈالا۔
عوام کی امانت میں خیانت ہوئی۔ عدالتیں عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں۔ عوام سڑکوں پر ہے ملک جل رہا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ عدالتیں انصاف کرنے میں دیر نہ کریں ملک میں مایوسی بڑھ رہی ہے ، ججز سے درخواست ہے اللہ نے آپکو بڑا عہدہ دیا ہے۔
پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان پہاڑ حائل ہے، عبور کرنا آسان نہیں
آپ سب اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہیں۔ عدالتیں عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں۔ خیال رہے کہ آج نو مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات کا ٹرائل سے متعلق سماعت ہوئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میان محمود الرشید٫ اعجاز چوپدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں ۔
عدالت نے آیندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کرلیا ۔ ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 366/23 اور مقدمہ نمبر 367/23 درج ہیں۔