سابق وزیراعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر مبینہ بیٹی کو چھپانے کے الزام کے نااہلی کیس میں درخواست گزار مزید دستاویزات سامنے لے آئے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کے درخواست گزار نے بارہ نئی دستاویزات کے ساتھ ایک سو اڑتیس صفحات کی تفصیلی درخواست دائر کی ہے جس میں کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی ہے ۔
عمران خان کے خلاف شیر افگن نیاز ، فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ اور الیکشن کمیشن میں دیے بیان حلفی کی کاپیاں بھی شامل ہیں ۔
درخواست،گزار نے ضمنی الیکشن میں سات نشتوں پر کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ پر رکھنے کی استدعا کرتے پہوئے کہا ہے کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی ، الیکشن کمیشن نے این اے پینتالیس کُرم سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔
درخواست،نے موقف اختیار کیا ہے کہ حالیہ پیش رفت کے بعد درخواست میں ترمیم ضروری ہے ، ترمیم کے باوجود کیس کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی ۔