پشاور میں میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کےلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
پشاور میں پاکٹ گائیڈز سمیت نقل کے لئے استعمال ہونے والے دیگر مواد کی فروخت پرپابندی عائد کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے 30 روزکے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کی حدود میں غیرمجاز افراد کی موجودگی پر بھی پابندی ہوگی،ڈپٹی کمشنرنے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔