کراچی: ملک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں کچھ کمی آئی اور ڈالر 198 روپے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر3 روپے 61 پیسے سستا ہوگیا۔
3 روپے کمی کے بعد ڈالر198 روپے 40 پیسے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔
دن کے وسط میں ڈالر199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر199 روپے سے 203 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔