گلشن اقبال سے ڈریس ڈیزائنر فرح طالب کے شوہر ڈاکٹر طالب عزیز کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں ڈاکٹر طالب عزیز کو اسپتال سے اپنی گاڑی کی طرف جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلے کپڑے پہنے ملزم نے مریض بن کر سلپ دکھانے کے بہانے ڈاکٹر طالب عزیز کو روکا،
دوسرے ساتھی کے قریب آتے ہی ملزمان نے ڈاکٹر کو ان ہی کی گاڑی کی پچھلی نشست پر بٹھا دیا، ایک ملزم ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا اور دوسرا پچھلی سیٹ پر مغوی ڈاکٹر کے ساتھ بیٹھ گیا۔
کے الیکٹرک کی کراچی کیلیے بجلی 5 روپے تک مہنگی کرنے کی درخواست
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ اغوا کا ہی ہے، تمام زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں، فیملی کے پہنچتے ہی واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔