اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہرں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔
جمعرات کی صبح 9 بج کے 58 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے سوات اور گردونواح سمیت چارسدہ ، لوئر دیر اور مردان میں محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان سرحد تھا۔