کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کے علاقوں بیلہ، چاغی اور اردگرد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے تاہم کسی قسم کے مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
شوکت ترین کی آئی ایم ایف کو پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی کی تردید
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مقام بیلا کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔