الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کی جائے گی جبکہ حتمی فہرست30 نومبر کو شائع کی جائےگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔ حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن سے ملک میں جلد صاف شفاف عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس حوالے سے نگراں حکومت کا مؤقف تھا کہ الیکشن کراناالیکشن کمیشن کا کام ہے اور الیکشن کمیشن ہی عام انتخابات کی تاریخ دے گا۔