اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے 11فروری کی تاریخ مقرر کردی۔ الیکشن کمیشن نے حتمی تاریخ سے متعلق صدر مملکت کو خط بھیج دیا،
الیکشن کمیشن نے حتمی تاریخ سے متعلق صدر مملکت کو خط بھیج دیا، جس میں الیکشن کمیشن نے تجویز دی کہ عام انتخابات 11 فروری کو کرائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی،
ملاقات میں اٹارنی جنرل بھی شریک تھے، صدر سے مشاورت میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور ڈی جی لاء شریک تھے۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں اور پھر الیکشن کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی فہرست 28 ستمبر کو جاری کی گئی،
حلقہ بندیوں پر 1324سے زائد اعتراضات دائر کئے گئے، حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر کو مکمل ہوگا، جبکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 5 دسمبر کو جاری کرے گا۔
سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈینس میں 120 دن کی توسیع کر دی
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے صدر مملکت کے سامنے تین تاریخیں رکھی ہیں۔ 28 جنوری، 4 فروری اور 11 فروری کی تاریخیں صدر مملکت کے سامنے رکھی گئیں،
تینوں تاریخیں اتوار کی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے11فروری کو الیکشن کیلئے موزوں تاریخ قرار دیا گیا ہے، 11فروری کی تاریخ دینے سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کیلئے موزوں وقت مل جائے گا، پھر اتوار کو الیکشن ہونے سے زیادہ سے زیادہ عوام کو ڈالنے کا موقع ملے گا۔
صدرمملکت اور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخوں سے متعلق مشاورتی عمل کی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق ایوان صدر میں ملاقات کے دوران الیکشن کی تاریخ کے لئے آئینی قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے تین تاریخوں کو صدر کے سامنے رکھا،
انتخابی مہم کیلئے وقت کے آئینی تقاضے کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ میڈیا کے مطابق بعدازاں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آفس میں میٹنگ اور الیکشن کمیشن کی حتمی تاریخ سے متعلق صدر مملکت کو خط بھیج دیا، جس میں الیکشن کمیشن نے تجویز دی کہ عام انتخابات 11 فروری کو کرائے جائیں گے۔