اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہاد ت کے بعد 90 روز میں انتخابات نہیں ہوئے تھے،اب بھی 90 دن میں الیکشن نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اجلاس کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر امریکہ کا دورہ منسوخ کیا،آئی ایم ایف میٹنگ کا شیڈول کئی ہفتے پہلے جاری ہوتا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں اسلام آباد سے شرکت کروں گا۔
اجلاس میں شرکت نہ کرنا کوئی عجوبہ نہیں،پاکستان کے وفد کو اجلاس میں شرکت سے کوئی منع نہیں کرسکتا۔ قومی مفاد پر غیر ضروری تبصرے مناسب نہیں،پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے بھکاری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بطور قوم ایک عجیب بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں،گزشتہ حکومت نے مالی اور معاشی بحران تحفے میں دئیے،پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے جاتے جاتے قوم اور ملک کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں،پاکستان میں آئینی بحران پیدا کر دیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ کی معزولی کیلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ نے انتخابات التوا کیس میں کہا کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرے گی،پنجاب انتخابات کے لیے 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو پیسے دینے کا کہا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب بھی 90 دن میں الیکشن نہیں ہوں گے کیونکہ بے نظیر کی شہادت اور سیلاب کے موقع پر الیکشن 90 روز میں نہیں ہوئے تھے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران واضح کر چکے ہیں کہ اگر فوج دستیاب نہ ہو تو پنجاب پولیس میں صلاحیت نہیں کہ انتخابات کرا سکے،یہ بات اب پتھر پر لکیر ہے کہ 90 روز میں تو پنجاب کے انتخابات نہیں ہو سکتے،3 تین رکنی بینچ کا فیصلہ اقلیتی ہے اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔