ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث بجلی جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کچھ علاقوں میں، جہاں کنڈوں اور غیر قانونی کنیکشنز کی بہتات ہے، حفاظتی نقطہ نظر سے بجلی جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 1900 فیڈرز میں سے 1790 سے شہر کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، کے الیکٹرک کا عملہ مکمل طور پر صارفین کی خدمت کے لیے متحرک ہے۔
کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں ، برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔
اس کے علاوہ علاقائی سطح پر آنے والے کسی بھی قسم کے فالٹ کی شکایت درج کرانے یا رہنمائی کے حصول کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس، سوشل میڈیا پلیٹ فورم اور لائیو ایپ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔