راولپنڈی:ذاتی مقاصد کیلئے مایوسی پھیلانے والے عناصر کو شکست دی جائے گی، دہشتگردوں کے سہولتکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، پاکستان میں امید ، اعتماد اوراستحکام میں اضافہ ہوتا نظر آیا ہے، آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے دہشتگردوں کے ساتھ طاقت سے نمٹنے کا عزم کیا ہے، پاک فوج پائیدارسلامتی و استحکام کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، فورم نے شہریوں سمیت شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے دہشتگردوں کے ساتھ طاقت سے نمٹنے کا عزم کیا گیا، دہشتگردوں کی سہولتکاری اور حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر سے بھی نمٹا جائے گا۔
شرکاء نے بھارت کے کشمیریوں پر جاری جبرواستبداد پر تشویش کا اظہارکیا،کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ شرکاء کانفرنس نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف کشمیریوں کو حق خودداریت دینے میں ہے۔
اسد قیصر کو صوابی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، پاکستان 1967سے قبل کی سرحدوں پر فلسطین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ فورم نے کہا کہ پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی،
فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے بجلی چوری ، ون ڈاکیومنٹ رجیم کے نفاذ کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کی،فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کی،
قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت اور غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کی حمایت کی گئی ،چیلنجز کے باوجود گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان میں اضطراب اور غیریقینی صورتحال میں کمی آئی ہے،
پاکستان میں امید ، اعتماد اور استحکام میں اضافہ ہوتا نظر آیا ہے، ذاتی مقاصد کیلئے مایوسی پیدا کرنے والے عناصر کی کوششوں کو شکست دی جائے گی، ان عناصر کو پاکستان کی عوام کی حمایت سے شکست دیں گے۔