متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)نے ہنگامی اجلاس شام 6 بجے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتوں میں جانے کے ساتھ سڑکوں پر جانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
اجلاس میں دونوں سیاسی جماعتیں کارکنان و عہدداروں سے رائے لیں گی اور حکمت عملی بنا کر احتجاج کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کی درستگی سمیت دیگر معاملات پر تحفظات کا شکار ہے۔
اب حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی قانون اجازت نہیں دیتا، پی پی کا دوٹوک مؤقف
چند ہفتے قبل ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے بلاول ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی تھی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی شرکت کی تھی۔
پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا کراچی میں ہونے والے اجلاس کے متعلق اہم اور واضح مؤقف سامنے آیا تھا۔