سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ملک بھر سے قافلے راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے مقام پر بڑے عوام اجتماع کے انعقاد کے لئے عمران خان کی جانب سے فائنل کال دی گئی تھی جس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کارکنان سمیت پاکستان کی عوام پرجوش ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں راولنڈی پہنچنے کے لئے نکل پڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ کے لئے گلگت بلتستان ریلی پنڈی پہنچ گئی ہے۔