رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر نوشمان کے قریب دھماکے میں میرسردار خان رند کے دو محافظ جاں ببق جبکہ ایک محافظ زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہے اے سی ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کہتے ہیں کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہے۔
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیۓ تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے: آرمی چیف
عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے کہ سردار خان رند دھماکے میں محفوظ رہے ۔
دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جاۓ گی۔