نیپرا نےکے الیکٹرک کے لائسنسنس میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں لائسنس دینے سے متعلق سماعت مکمل کی جائے گی۔
ترجمان نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، کےالیکٹرک کا لائسنس آج ختم ہورہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نیپرا 6 ماہ میں کےالیکٹرک لائسنس دینے سے متعلق سماعت مکمل کریگا، 6 ماہ سے پہلے سماعت مکمل ہونے کی صورت میں فیصلے تک لائسنس رینیو کیا گیا ہے۔
نیپرا نےکےالیکٹرک لائسنس رینیو سے متعلق شراکت داروں سے تجاویز بھی مانگ رکھی ہیں۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے اپریل میں لائسنس رینیو کرنے کی درخواست دی تھی۔