اسلام آباد: ایف بی آر نے کورونا سے متعلق طبی آلات کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ میں توسیع کردی، سیلز ٹیکس چھوٹ 9جولائی سے 31دسمبر تک تصور ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے متعلق طبی آلات کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ میں توسیع کردی گئی ، ایف بی آر نے 61سے زائد طبی آلات پر سیلز ٹیکس چھوٹ میں توسیع کی۔
طبی آلات میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس ، این 95ماسک،بائیو سیفٹی آلات ، مائیکروسینٹری فیوج ، مختلف نوعیت کی پی سی آرکٹس ،ایکسرے مشینیں، نیوبلائزر ، الٹرا ساؤنڈ مشینیں ، ای سی جی مشینیں، مختلف دستانے، خصوصی عینک، سرجیکل ماسک،فیس شیلڈ، سرنجیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
ایف بی آرنے سیلز ٹیکس چھوٹ کا تفصیلی نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مطبی الات کی درآمد،سپلائی کوعمل سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، سیلز ٹیکس چھوٹ 9جولائی سے 31دسمبر تک تصور ہوگی۔
خیال رہےایف بی آر نے 25نومبر2020سے جولائی 2021تک چھوٹ دی تھی۔