میکسیکو میں شدید گرمی سے جون میں 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی اموات کی وجہ بنی۔ وزارت صحت کے مطابق سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیوای ولیون میں ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام نے کہا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکوبھر میں اوسط درجۂ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔ میکسیکن وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔