توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے دوبارہ معافی نامہ جمع کرادیا۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور دوبارہ معافی نامہ جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہا سابقہ معافی نامہ میں کسی افسوس کا اظہار نہیں کیا گیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اِس معافی نامے کو تسلیم کر لیتے ہیں اور ریکارڈ پر لے آتے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت چوبیس اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کے کیسز میں کمیشن کی جانب سے نوٹس پر وفاقی وزیر فوادچوہدری نے پہلے بھی معافی مانگتے ہوئے اپنا تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا تھا، 16 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی تھی۔